برازیل میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہوگئی

برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 812 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 764 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 812 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  26 ہزار 764 تک پہنچ گئی ہے۔

ادھرکورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 374 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 84 ہزار 986 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 119 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 37 ہزار 837 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 127 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 142 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 31 ہزار 732 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 662 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 238 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 570 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 452 ہو گئے۔

News Code 1900541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =