دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3لاکھ 62 ہزآر سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ 31 ہزار 867 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 62 ہزار 613 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ 31 ہزار 867 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 62 ہزار 613 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 29 لاکھ 73 ہزار 272 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 951 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 25 لاکھ 95 ہزار 982 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1900539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =