مہاتیر محمد کی پارٹی رکنیت منسوخ

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی گئی۔ سیاسی جماعت بیراستو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’مہاتیر محمد کی رکنیت فوری طور پر منسوخ کی جاتی ہے۔

ذرائع  کے مطابق پارٹی چیئرمین مہاتیر محمد کو ملائیشیا کی حکومت کی حمایت نہ کرنے پر برطرف کیا گیا جس کی سربراہی وزیراعظم محی الدین یاسین کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل مراسلے میں پارٹی نے واضح کیا کہ جب گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا تو مہاتیر محمد اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ گئے.

News Code 1900535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =