پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کورونا کا شکار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک افسر کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس گھر سے ہی اہم عدالتی امور سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی حالت دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔

News Code 1900533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =