پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ خیرپور میں قومی شاہراہ پر ببرلو بائی پاس کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد ہلاک اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ خیرپور میں قومی شاہراہ پر ببرلو بائی پاس کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد ہلاک اورایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کےمطابق کراچی سے لاہور جا نےوالی کار تیز رفتاری کے باعث ببرلوبائی پاس کےقریب الٹ گئی۔ قومی شاہراہ پر پیش آئے حادثےمیں 4 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

News Code 1900531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =