سعودی عرب میں 2500 پاکستانی کورونا وائرس ميں مبتلا

سعودی عرب میں کورونا وائرس سےمتاثر ہونے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 2 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب میں کورونا وائرس سےمتاثر ہونے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 2 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب میں پاکستان کے  سفیر راجہ علی اعجاز نے آل پارٹیز زوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو انفرادی طور پر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔ کورونا کے باعث انتقال کرنے والے پاکستانیوں کی میتوں کے علاوہ دیگر چند میتوں کو وطن بھجوانے کی کوشش جاری ہے۔

راجہ علی اعجازنے مزید کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند افراد کو راشن پہنچانے کا کام بھی جاری ہے جبکہ سفارتخانے کی جانب سے ایکسپائر ہونے والے تمام پاسپورٹ کی ایک سال کے لئے تجدید کی جا رہی ہے۔

News Code 1900530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =