امریکی صدر کا افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کا عندیہ دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کا عندیہ دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 19 سال سے افغانستان میں ہیں، میرے خیال سے اب بہت ہوچکا، اگر ہم چاہیں تو واپس جاسکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تک مکمل انخلا کے حوالے سے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی، ہمارے 8 ہزار سے بھی کم فوجی افغانستان میں تعینات ہیں، ہم طالبان اور افغان صدر سے رابطے میں ہیں۔

News Code 1900518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =