پاکستان نے مودی سرکار کو خطے کے امن کے لئے خطرہ قراردیدیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنا چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، مودی حکومت بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کے لیے بہت بڑا خطرہ بن گئی ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیا جارہا ہے، مودی انتہا پسند حکومت پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوتوا کی علمبردار مودی حکومت پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن رہی ہے، متنازع شہریت ایکٹ کے بعد بنگلہ دیش، چین اور نیپال کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ مودی حکومت پاکستان کو بھی جھوٹے فلیگ آپریشن کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

News Code 1900516

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =