پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی عوام اور افواج منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی عوام اور افواج منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہیں۔

 اطلاعات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیرخارجہ بھارت کے لیے دو ٹوک اعلان ہے کہ امن سے رہو ہوش کے ناخن لو ۔ کوئی بھی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہا ہےاور جارحیت پر تلا ہوا ہے۔ ہم نے صبر کادامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے ہم اپنے دفاع کا بھرپورحق رکھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  پاک فوج نے بھارت کا ڈرون مارگرایاہے۔ ہم امن کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

News Code 1900514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =