دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 لاکھ 90 ہزار 103 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 432 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 لاکھ 90 ہزار 103 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 432 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 29 لاکھ 35 ہزار 53 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 52 ہزار 974 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 لاکھ 97 ہزار 618 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1900513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =