بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کا آغاز/ پاکستان کی مذمت

بھارت کی انتہا پسند حکومت نے بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کا آغازکردیا ہے بھارتی حکومت کے اس اقدام کی پاکستان نے مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی انتہا پسند حکومت نے بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کا آغازکردیا ہے بھارتی حکومت کے اس اقدام کی پاکستان نے مذمت کی ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کورونا وائرس کی عالمی  وبا سے نبرد آزما ہے جبکہ بھارت ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا۔ اقلیتوں کو مذہبی آزادی نہ ملنا بھارتی سیکولرازم کے جھوٹے دعویٰ کو بے نقاب کرتا ہے۔

News Code 1900511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =