ایران کو اپنے قوانین کی خود مختاری کی بے احترامی کسی بھی صورت میں قبول نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس کی طرف سے ایرانی عدلیہ کے بارے میں بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے اصولوں کی خود مختاری کی بے احترامی کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی  نے فرانس کے وزیر خارجہ کی طرف سے ایرانی عدلیہ کے بارے میں بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے اصولوں کی خود مختاری کی بے احترامی کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرتا ۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فریبا عادلخواہ کے کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی شہریوں کے مقدمات کا فیصلہ ایرانی عدلیہ کے دائرہ اختیار میں ہے اور اس سلسلے میں فرانسیسی وزیر خارجہ کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔  سید عباس موسوی نے کہا کہ فریبا عادلخواہ کے مقدمہ کا فیصلہ ابتدائی فیصلہ ہے اور وہ اس فیصلے کو بڑی عدالت میں  چیلنج کرسکتی ہے۔ موسوی نے کہا کہ ایرانی عدلیہ ایرانی قوانین کے مطابق فیصلہ سناتی ہے لہذآ فرانس کو اس سلسلے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

News Code 1900508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =