امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج جاری

امریکہ کی ریاست مینیسوٹا میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست مینیسوٹا میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔  اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر وہاں شیشے توڑ دیے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔  واقعہ کی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہونے پر چار پولیس افسروں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

ادھر مظاہرین نے سیاہ فام شخص جارج فلائڈ کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک سفید فام پولیس افسر نے سیاہ فام شہری کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی گردن پر گھٹنا رکھا تھا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

News Code 1900505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =