پاکستانی فوج کا بھارتی جاسوس طیارہ مار گرانے کا دعوی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےلائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےلائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی جاسوس ڈرون پاکستان میں 650 میٹر تک اندر آیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت دہشتگردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس  سے قبل بھی پاکستان متعدد بار بھارتی فوج کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کا بھرپور جواب دے چکا ہے اور اس کے کئی جاسوس ڈرون پاکستان کی حدود میں گراچکا ہے۔ پاک فوج  نے10 اپریل کو بھی  لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کا ڈرون مار گرایا تھا۔

News Code 1900503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =