پاکستان میں عید کی 3 روز کی تعطیلات کے بعد شاپنگ مالز، دکانیں اور بازار کھل گئے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عید کی 3 روز کی تعطیلات کے بعد شاپنگ مالز، دکانیں اور بازار کھل گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عید کی 3 روز کی تعطیلات کے بعد شاپنگ مالز، دکانیں اور بازار کھل گئے ہیں تاہم تعلیمی ادارے، شادی ہالز، مارکیاں اور سینما اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث مسلسل 65 ویں دن بھی بند ہیں۔

میڈیکل اسٹورز، کریانہ اسٹورز، دودھ دہی سبزی ،گوشت ، مرغی کی دکانیں مقررہ اوقات میں کھلی ہیں، جبکہ بڑے شاپنگ مالز بازار مارکیٹیں صبح 9 سے شام پانچ بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔

 پنجاب اور خیبرپختون خوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ رواں دواں ہے لیکن سندھ اور بلوچستان میں پابندی ہے۔ ملک میں ٹرین آپریشن احتیاطی تدابیر کے ساتھ فعال ہے تاہم جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس تاحال بند ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی پر بھی عملدرآمد کرانے کے سختی برتی جاری ہے۔ اہم شاہراہوں پر پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان الرٹ ہیں اور گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

News Code 1900499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha