نیوزی لینڈ بھی کورونا پر قابو پانے والے ممالک میں شامل ہوگيا

نیوزی لینڈ بھی عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ بھی عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے مطابق ملک بھر میں 5 روز سے کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔  ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے بتایا کہ نیوزی لینڈمیں کورونا کا آخری مریض اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 1500میں سےصرف 21 کورونا کے کیسز ایکٹو ہیں جو کہ اسپتال میں نہیں ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے مطابق نیوزی لینڈ میں اب تک کورونا کے 1504 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور21 اموات ہوئی ہیں۔ 

News Code 1900497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha