بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ صورتحال بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے

پاکستانی فوج کے سربراہ میجر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ صورتحال بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ میجر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ صورتحال بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر پونا سیکٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف نے پونا سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی، بری فوج کے سربراہ نے پاک فوج کے فرنٹ لائن سولجرز کی پیشہ وارانہ اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔

افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے آرمی چیف نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی اور کہا کہ پاکستان آرمی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے، بھارتی قابض فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے خلاف جوانوں کا حوصلہ قابل تعریف ہے، کشمیر میں بھارتی اقدامات، لاک ڈاؤن کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے، اسی وجہ سے بھارت لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام کی کوششوں کے سنگین نتائج نکلیں گے، امید کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو آزادانہ نقل و حمل کو اہمیت دی جائیگی، اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو آزاد کشمیر میں مکمل آزادی ہے، قومی توقعات کے مطابق اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرینگے، آزمائش میں ہونے کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی۔

News Code 1900494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =