امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ورلڈ میٹر سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 572 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 25 ہزار 275 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 44 ہزار 734 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 158 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 79 ہزار 969 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

امریکی ریاست نیویارک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار 622 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 ہزار 451 ہو چکی ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے دوسرے نمبر پر ریاست لاس اینجلس متاثر ہوئی ہے جہاں اس وائرس کے مریض 1 لاکھ 57 ہزار 15 ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں 11 ہزار 197 ہو گئیں۔

ادھر دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 56 لاکھ 85 ہزار 938 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 52 ہزار 227 ہو گئیں۔

News Code 1900493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =