امریکی صدر کی ٹوئٹ پر ٹوئٹر کی وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ٹوئٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے فیکٹ چیک کا لیبل لگا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ٹوئٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے فیکٹ چیک اور حقائق کی جانچ کا لیبل لگا دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں ڈاک کے ذریعہ ووٹنگ اور دھاندلی سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا۔ جس میں ٹوئٹر کی جانب سے فیکٹ چیک کا لیبل لگا دیا گیا۔

حقائق کی جانچ  کا لیبل ایسے ٹوئٹس پر لگایا جاتا ہے جن میں صارف نے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی ہوں۔

اس سے قبل ٹوئٹر کی انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ غلط اور گمراہ کُن معلومات والے پیغامات پر وارننگ لیبل لگانے کا دائرہ بڑھائیں گے۔

News Code 1900484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =