کورونا وائرس کی وجہ سے سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ

کورونا وائرس کی وجہ سے سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی کم ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی کم ہوئی ہے۔ فرانس میں ایک گروپ ساحل کی صفائی میں مصروف تھا جہاں اسے استعمال شدہ فیس ماسک اور گلوز ملے۔ جبکہ اسی گروپ کے سربراہ نے گہرے سمندر کے نیچے کی وڈیو بھی شیئر کی، وہاں بھی فیس ماسک اور گلوز موجود تھے۔

ماحولیاتی صفائی سے متعلق گروپ کا کہنا ہے کہ ان چیزوں کا ساحل سے ملنا خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ یورپ میں لاک ڈاؤن ختم ہو رہا ہے اور لوگ گرمی کے باعث ساحلوں پر جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

News Code 1900482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =