مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ جیکب آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صحافی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دودا پور میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صحافی ذوالفقار مندرانی کو قتل کردیا۔ ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق ذوالفقار مندرانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ