مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سابق سربراہ ابو بکر بغدادی کا معاون بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراق کی انسداد دہشت گردی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ابو بکر بغدادی کے معاون معتزنومان عبدنایف نجم الجبوری کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا ہے۔ عراق کے سکیورٹی دستوں کا کہنا ہے کہ ابو بکر کے معاون کو خصوصی اطلاعات ملنے کے بعد ایک کارروائی کرکے ہلاک کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ