روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ/ 4 اہلکار ہلاک

روسی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہنگامی لینڈنگ کے وقت رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران  ہنگامی لینڈنگ کے وقت رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق چھوکوٹکا کے علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور اس دوران تیز رفتار ہیلی کاپٹر عمودی سمت میں رن وے سے ٹکرا گیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی۔

آتشزدگی کے باعث ہیلی کاپٹر جل کر خاکستر ہوگیا اور چاروں فوجی اہلکار جل کر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے مسخ شدہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے کو رن وے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

روسی فضائیہ کے ترجمان نے حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کو قرار دیا ہے ۔

News Code 1900472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =