کیلیفورنیا میں 19 مارچ سے بند عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 19 مارچ سے بند عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 19 مارچ سے بند عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کیلیفورنیا کی عبادت گاہوں میں25فیصد افراد کے آنے کی اجازت ہوگی، عبادت گاہوں میں 6 فٹ کے سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی پابندی ہوگی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کیلفورنیا میں پیر سے کاروبار کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیشِ نظر  کیلیفورنیا میں عبادت گاہیں اورغیر ضروری کاروبار 19 مارچ سے بند تھا۔

News Code 1900471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =