فلپائن میں ایک گھر پر مارٹر شیل لگنے سے2 بچے ہلاک

فلپائن میں ایک گھر پر نامعلوم مقام سے مارٹر شیل لگنے سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں ایک گھر پر نامعلوم مقام سے مارٹر شیل لگنے سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا  جس کے نتیجے میں  2 بچے ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع گاؤں داؤتی ساؤدی امپاتون کے ایک گھر پر نامعلوم مقام سے مار کیے جانے والا مارٹر شیل گرا جس سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ حادثے میں ایک بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ایک سات سالہ بچے نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دو ہلاکتوں اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

News Code 1900467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =