سعودی عرب میں 31 مئی سے کام شروع کرنے کی اجازت ہوگی

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ اتوار 31 مئی سے سرکاری و نجی اداروں میں کام شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ  اتوار 31 مئی سے سرکاری و نجی اداروں میں کام شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اتوار 31 مئی سے ہی مکہ ریجن کے علاوہ پورے ملک میں کرفیومیں بھی نرمی کی جائے گی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ 21 جون سے کرفیو کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، جبکہ 21 جون سے ہی مسجد الحرام میں نمازوں کی اجازت بھی دے دی جائے گی۔

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو لانے والی پروازوں سمیت بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بدستور معطل رہے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 399 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 795 تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1900465

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =