دبئی میں کل سے بیشتر کاروبار کھول دیئے جائیں گے

دبئي حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کل 27 مئی سے دبئی میں سخت حفاظتی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بیشتر کاروبار کھول دیئے جائیں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئي حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کل 27 مئی سے دبئی میں سخت حفاظتی احتیاطی تدابیر کے ساتھ  بیشتر کاروبار کھول دیئے جائیں گے ۔

ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ عوامی مقامات پر لوگوں کو بھی ایک دوسرے سے کم از کم دو میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ ان احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک جاری رکھی جاسکیں گی۔

دبئی کی حکومت کی جانب سے ہول سیل، ریٹیل اور پرچون کی دکانوں، تعلیمی اور تدریسی اداروں، بچوں کے تربیتی مراکز، کھیلوں کی اکیڈمیوں، انڈور جم، فٹنس کلبس، سنیما اور مختلف تجارتی و تفریحی مقامات و سرگرمیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وبائی صورتِ حال بتدریج قابو میں آرہی ہے۔ اب تک وہاں کورونا وائرس سے 30,307 افراد متاثر جبکہ 248 افراد ہلاک ہوہوچکے ہیں ۔

News Code 1900462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =