دریائے چناب میں سیلفی بناتے ہوئے 3 بہنوں سمیت 4 افراد ‍ڈوب گئے

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے گزرنے والے دریائے چناب میں سیلفی بناتے ہوئے 3 بہنوں سمیت 4 افراد ڈوب گئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے گزرنے والے دریائے چناب میں سیلفی بناتے ہوئے 3 بہنوں سمیت 4 افراد ڈوب گئے ۔ دریائے چناب میں ڈوبنے والے 4 افراد میں سے 2 بہنوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔ مظفر گڑھ کے علاقے ابراہیم والی پتن کے قریب گزشتہ روز سیلفی بناتے ہوئے 3 بہنوں سمیت 4 افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے تھے۔ ڈوبنے والی ایک لڑکی اور اس کے کزن کو مقامی افراد نے فوری طور پر زندہ حالت میں دریا سے نکال لیا تھا۔ ریسکیو آپریشن میں گزشتہ روز دریا میں ڈوبنے والی 2 بہنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

News Code 1900461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =