پاکستان میں شادی ہال سے پولیس نے دولہا اور باراتیوں کو گرفتارکرلیا

پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے شادی ہال میں شادی کی رسم منعقد کرنے پر پابندی کے باوجود فیصل آباد میں شادی ہال میں شادی کی رسم منعقد کی گئی جس کے بعد پولیس نے دولہا اور باراتیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے شادی ہال میں شادی کی رسم منعقد کرنے پر پابندی کے باوجود فیصل آباد میں شادی ہال میں شادی کی رسم منعقد کی گئی جس کے بعد پولیس نے دولہا اور باراتیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں قانون توڑنا دولہا کو مہنگا پڑھ گیا، پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر میرج ہال میں جاری شادی کی تقریب پر اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مار کر دولہا کو والد اور ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے دولہا کو 12 باراتیوں سمیت قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ کنال روڈ پر واقع ایک میرج ہال میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہال پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران دولہا اور اس کے والد سمیت 20 سے زائد باراتیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی کے حکم پر دولہا اور اس کے 12 ساتھیوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لینے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

News Code 1900458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =