ایران کے آئل ٹینکروں  کے خلاف امریکی عدم جارحیت امریکہ میں عقلمند افراد کی موجودگی کا مظہر

ونزوئلا میں تعینات ایران کے سفیر نے ایران کے آئل ٹینکروں پر امریکی عدم جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے آئل ٹینکروں کے خلاف امریکی عدم جارحیت سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی عہیداروں میں ابھی عقلمند افراد موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ونزوئلا میں تعینات ایران کے سفیرحجۃ اللہ سلطانی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں ایران کے آئل ٹینکروں پر امریکی عدم جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے آئل ٹینکروں  کے خلاف  امریکی عدم جارحیت سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے عہیداروں  میں ابھی عقلمند افراد موجود ہیں۔

حجت اللہ سلطانی نے کہا کہ  امریکی دھمکیوں کے باوجود ایرانی آئل ٹینکروں کے خلاف کوئي اقدام نہ کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ میں ابھی بھی عقلمند ، دور اندیش اور مدبر افراد موجود ہیں۔

ونزوئلا میں ایران کے سفیر حجت اللہ سلطانی نے کہا کہ  جنگ کے حامیوں اور طرفداروں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی پابندی سے ہی دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے اور عالمی قوانین کی پابندی امریکہ سمیت تمام ممالک کے لئے ضروری ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ آزاد تجارت سب کے مفاد میں ہے اور آزاد تجارت میں خلل ڈالنے سے عالمی تجارت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

News Code 1900457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =