امریکہ نے برازیل سے آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی لگا دی

برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز اضافہ پر امریکہ نے برازیل سے آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز اضافہ  پر امریکہ نے برازیل سے آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 56 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پابندی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت متاثر نہیں ہوگی۔

ادھر میکسیکن صدر نے کورونا کی وجہ سے ملک میں 10 لاکھ نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ میں موجود دنیا کی سب سے گہری سونے کی کان میں 164 کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارت میں اندرون ملک پروازیں آج سے بحال کردی گئی ہیں جبکہ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں آج ایمرجنسی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

News Code 1900454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =