امریکہ کی چین کے ساتھ تعلقات کو نئی سرد جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکہ میں بعض عناصر چین کے ساتھ تعلقات کو نئی سرد جنگ کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا  ہے کہ امریکہ میں بعض عناصر چین کے ساتھ تعلقات کو نئی سرد جنگ کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں۔

 اطلاعات کے  مطابق گزشتہ روز بیجنگ میں نینشل پیپلز کانگریس کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ  کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ امریکہ میں ایک سیاسی وائرس بھی پھیل رہا ہے۔ یہ سیاسی وائرس چین پر حملے اور تنقید کے موقع کی تلاش میں رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قیمتی وقت کو ضائع کرکے قیمتی زندگیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ چین اور امریکہ دونوں کو وبا سے مقابلے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا اور ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہیے۔

News Code 1900453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =