کورونا وبا کے بچوں پر تباہ کن اثرات ہوسکتے ہیں

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کڈز رائٹس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے بچوں پر تباہ کن اثرات ہوسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کڈز رائٹس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے بچوں پر تباہ کن اثرات ہوسکتے ہیں۔ تنظیم کے بانی اور چیئرمین مارک ڈُلارٹ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی ملکوں کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے اور بہتری کے لیے کئی سال سے جاری اقدامات کو دھچکا پہنچا ہے۔

مارک ڈُلارٹ کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل کے باعث بچوں سے جبری مشقت اور کم عمری کی شادی کے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال میں بچوں کی فلاح و بہتری کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

News Code 1900452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =