چینی اور بھارتی افواج کے درمیان کشیدگی/ چین کے ہاتھوں بھارتی فوجی گرفتار

مقبوضہ کشمیر کے علاقہ لداخ میں چینی اور بھارتی افواج کے درمیان جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے چينی فوج نے بھارتی فوج کے ایک دستے کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقہ لداخ میں چینی اور بھارتی افواج کے درمیان جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے چينی فوج نے بھارتی فوج کے ایک دستے کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مشرقی مداخ میں جھیل پینگانگ سو کے قریب دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد چینی فوج نے بھارتی فوجی دستے کو گرفتار کرلیا اور ان کا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ تاہم بھارتی فوج کی ہائی کمان کی جانب سے بات چیت کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

یہ معاملہ اتنا سنگین تھا کہ بھارتی آرمی چیف نے وزیراعظم مودی کو اس پر بریفنگ دیتے ہوئے اسے شدید جھٹکا قرار دیا ہے۔

 بھارت کا چین کے ساتھ سرحدی جھگڑے کے ساتھ نیپال کے ساتھ بھی سرحدی تنازعہ بڑھتا جارہا ہے۔ نیپالی وزیر اعظم کے پی اولی نے نیپال کا نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں کالا پانی، لمپیا دھورا، لیپو لیکھ کے علاقے کو نیپال کا حصہ قرار دیا جس پر بھارت اپنا دعوی کرتا ہے۔

News Code 1900451

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =