ایرانی وزیر خارجہ کی جنوب لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر سید حسن نصر اللہ کو مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک پیغام میں جنوب لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پرحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک پیغام میں اسرائیلی فوج کے منحوس اور ناپاک وجود سے جنوب لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پرحزب اللہ لبنان کے سربراہ  سید حسن نصر اللہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لبنان کے جوانوں نے استقامت، پائداری اور جد وجہد کے ذریعہ اسرائیلی فوج کو جنوب لبنان سے خارج ہونے پر مجبور کرکے ثابت کیا ہے کہ بیت المقدس کو بھی اسرائیل کے ناپاک اور غاصب وجود سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے لبنانی حکومت، عوام ، فوج اور حزب اللہ کے درمیان اتحاد اور انسجام کو اس تاریخی کامیابی کی رمز اور اہم عنصر قراردیا ہے۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے لبنانی شہداء اور جانبازوں کو بھی خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا۔

News Code 1900449

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =