سعودی عرب میں سیلابی ریلے میں 2 افراد ہلاک

سعودی عرب کے صوبہ عسیرریجن میں موسلادھار بارشوں کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے صوبہ عسیرریجن میں موسلادھار بارشوں کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق عسیرریجن میں سیلابی ریلےمیں بہہ کر 2 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں جبکہ کئی گاڑیاں بہہ گئی ہیں۔

ترجمان ابہا کا کہنا ہے کہ عسیرریجن میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں پھنسے 4 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ 

ادھر مکہ مکرمہ ریجن کی 4 کمشنریوں،جدہ، قنفذہ، رابغ اور اللیث میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

News Code 1900447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =