بھارت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی 2 طالبات گرفتار

بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی 2 طالبات کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی 2 طالبات کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق دیوانگنا اور نتاشا نامی طالبات نے فروری میں جعفرآباد میں دیئے گئے سی اے اے مخالف دھرنے میں شرکت کی تھی، دونوں کیخلاف درج ایف آئی آر میں سرکاری افسر کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ادھراساتذ ہ یونین نے الزام لگایا ہےکہ دہلی پولیس مشرقی دہلی میں بھڑکے فسادات کو روکنے میں نہ صرف ناکام رہی بلکہ وہ تماشائی بھی بنی رہی اور اس نے الٹے ان طالبات کو جھوٹے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبات کا تعلق " پنجرا توڑ"  تنظیم سے ہے، جو کالج کی طالبات کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی ہے۔

News Code 1900446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =