سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 72ہزار سے زائد ہوگئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 390 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 72ہزار 560تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 390 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 72ہزار 560تک جا پہنچی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 4ہزار 24ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38ہزار 917ہو گئی۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 417ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 35ہزار 701ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 985اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

News Code 1900445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =