برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 22ہزار 746 تک پہنچ گئی

برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65ہزار 213تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک 22ہزار 746 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65ہزار 213تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک 22ہزار 746 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ادھر کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 541ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44ہزار 481ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 82ہزار852مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 752ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 793 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59ہزار 559ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 785ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 29ہزار 858رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 367ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 584ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 371ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 82ہزار 328ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 340ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 56ہزار 827ہو گئے۔

News Code 1900441

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =