بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 3867 افراد ہلاک

بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 3867 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 3867 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے جن کی تعداد 6767 ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 3867 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 868 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں جمعہ کو 6088 اور ہفتے کو 6654 نئے کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔ جبکہ بھارت میں اب تک 54 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

News Code 1900428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =