مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نےمسلم مخالف تعصب ، نفرت اور ہر طرح کی عدم رواداری کو مسترد کرنے کے لیےاپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اسلامک تعاون تنظیم کے نمائندہ ممالک سے ہونے والے تبادلہ خیال میں انتونیو گوئیترس نے تمام افراد کو رمضان المبارک سے ہمدردی ، باہمی احترام اور یکجہتی کے اسباق سیکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے نسلی قوم پرستی ، نفرت انگیز تقریروں کے خاتمے کے خلاف آواز اٹھانے پر یکجہتی کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کورونا وائرس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری دنیا ایک جسم کی مانند ہے۔ جب تک دنیا کا ایک حصہ بھی اس وائرس سے متاثر ہے اس کا مطلب ہے کہ ہم سب اس وبا سے متاثر ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نےمسلم مخالف تعصب ، نفرت اور ہر طرح کی عدم رواداری کو مسترد کرنے کے لیےاپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
News Code 1900426
آپ کا تبصرہ