بھارت اور بنگلہ دیش میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے

بھارت اور بنگلہ دیش میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے۔ بھارت میں لاک ڈاؤن اور نمازعید کے اجتماعات پر پابندی کے باعث شہریوں نے گھروں پر نمازعید ادا کی۔ جبکہ بنگلہ دیش میں عید سے ایک روز پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کار میں سفر کی اجازت دے دی گئی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے۔ بھارت میں لاک ڈاؤن اور نمازعید کے اجتماعات پر پابندی کے باعث شہریوں نے گھروں پر نمازعید ادا کی۔ جبکہ بنگلہ دیش میں عید سے ایک روز پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کار میں سفر کی اجازت دے دی گئی تھی۔ عیدالفطر کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مسلمانوں کو مبارکباد دی اور پیغام جاری کیا۔

بھارتی وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے بھائی چارے اور لوگوں کی صحت سے متعلق پیغام بھی لکھا۔

اس کے علاوہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی سوشل میڈیا پر عیدالفطر کی مناسبت سے  مبارک باد دی ہے۔

News Code 1900425

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =