حرم رضوی کو 69 دن کے بعد زائرین کے لئے کھول دیا گيا

آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا کے حرم مطہر کو انسداد کورونا کی اعلی کمیٹی کی منظوری اور 69 دن کے بعد زائرین کے لئے کھول دیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا کے حرم مطہر کو انسداد کورونا کی اعلی کمیٹی کی منظوری اور 69 دن کے بعد زائرین کے لئے کھول دیا گيا ہے۔

بعض زائرین کل رات سے حرم رضوی کے دروازوں کے پیچھے دروازے  کھولنے کے منتظر تھے تاکہ وہ سب سے پہلے حرم مطہر میں مشرف ہونے کی سعادت حاصل کرسکیں۔ سرانجام آج صبح کو حرم رضوی کے دروازے 69 دن کے بعد  کھل گئے اور زائرین نے حرم میں پہنچ کر امام رؤوف کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

اطلاعات کے مطابق حرم رضوی کی زیارت کے لئے طبی پروٹوکول پر عمل ضروری ہے اور مؤمنین نے طبی ہدایات کے مطابق  زیارت کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1900423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =