اسلامی جمہوریہ ایران کے آئل ٹینکرز ونزوئلا کی سمندری حدود میں پہنچ گئے

امریکہ کی کھوکھلی دھمکیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے آئل ٹینکرز ونزوئلا کی سمندری حدود میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ایک ٹینکر ونزوئلا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگيا ہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی کھوکھلی دھمکیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے آئل ٹینکرز ونزوئلا کی سمندری حدود میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ایک ٹینکر ونزوئلا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگيا ہے۔ ایران کے آئل ٹینکرز کا ونزوئلا کی بحریہ نے شاندار استقبال کیا ۔ ونزوئلا اور ایران دونوں کے خلاف امریکہ نے پابندیاں عائد کررکھی ہیں ۔ امریکہ نے ایران کے ائل ٹینکروں کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی لیکن ایران نے جوابی دھمکی میں کہا تھا کہ ایران امریکہ کے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ ادھر ونزوئلا نےبھی دھمکی دی کہ ایران کے 5 آئل ٹینکروں پر امریکی حملے کو ونزوئلا پر حملہ تصور کیا جائےگا۔ ایران اور ونزوئلا دونوں کی جوابی دھمکیاں کار گر ثابت ہوگئیں اور ایرانی آئل ٹینکر خیر و عافیت کے ساتھ ونزوئلا کے سمندری حدود میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ ایک ٹینکر ونزوئلا کی بندرگا ہ پر لنگر اندازبھی ہوگيا ہے۔ ادھر ونزوئلا کے وزیر تیل نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا کہ ہم " ایران کا شکر ادا "  کرتے ہیں۔

News Code 1900421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =