ایران اور ترکی کے صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو/ طبی پروٹوکول کے تحت سرحد کھولنے پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں عید سعید فطر کی مناسبت سے ایکدوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے طبی پروٹوکول کے تحت سرحد کھولنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں عید سعید فطر کی مناسبت سے ایکدوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے طبی پروٹوکول کے تحت سرحد کھولنے پر تاکید کی ہے۔

دونوں ممالک کے صدور نے سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی سطح پر باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے تجارت اور اقتصاد پر گہری توجہ مبذول کرنے پر بھی زوردیا ہے۔

صدر روحانی نے اور صدر اردوغان نے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے اقتصادی شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سرحدوں کو اقتصادی سرگرمیوں کے لئے کھولنے پر بھی تاکید کی ہے۔

ترک صدر اردوغان نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تجربات کے تبادلے پر تاکید کی۔ اردوغان نے کہا کہ وہ تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کے سلسلے میں احکامات صادر کریں گے۔

News Code 1900419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =