آزاد کشمیر کے وزير اعظم کا بہت جلد عید سری نگر، جموں اور لداخ میں منانے کا عزم

پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد عید سری نگر، جموں اور لداخ میں منائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر  کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد عید سری نگر، جموں اور لداخ میں منائیں گے۔

اطلاعات  کے مطابق عید کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کروناوباء ،  مظلوم کشمیریوں اور پی آئی اے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام الناس عید روایتی انداز کے بجائے اس سال عید سادگی سے منائے۔

ان کا کہنا تھاکہ مسلمان کےلئے دو ہی راستے ہیں یا شہادت یا آزادی۔ 9 ماہ سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں محصور کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ بہت جلد  سری نگر ، جموں اور لداخ میں عید منائیں گے۔

News Code 1900406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =