پاکستان بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

پاکستان بھر میں کورونا وبا اور پی آئی اے طیارہ حادثے کے باعث آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور سادگی سے منائی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وبا اور پی آئی اے طیارہ حادثے کے باعث آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور سادگی سے منائی جارہی ہے۔

پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے، نماز کے بعد کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔ نماز عید کے دوران بیشتر مقامات پر کورونا وبا کے ایس او پیز کو نظر انداز کردیا گیا۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 30 جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں 29 روزے ہوئے۔ کئی برسوں کے بعد آج ملک بھر میں ایک ہی روز عید الفطر منائی جارہی ہے۔

News Code 1900400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =