ایران کے مختلف شہروں میں عید سعید فطر مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں طبی دستورات کی رعایت اور سماجی فاصلوں کے ساتھ آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں طبی دستورات کی رعایت اور سماجی فاصلوں کے ساتھ آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ مؤمنین نماز عید فطر ادا کرکے اللہ تعالی کی بارگاہ میں ایک مہینے کی عبادت اور بندگی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کررہے ہیں۔ عید سعید فطر عالم اسلام کی اہم اعیاد میں شامل ہے ۔ عید سعید فطردر حقیقت  اللہ تعالی کی عظمت اور جلالت کے سامنے بندگی ، عبودیت  اور عجز کا اظہارہے۔ عید سعید فطر ایک ماہ کی عبادت ، بندگی ، روزہ داری اور دعا و مناجات کے بعد اللہ تعالی کے شکر و سپاس کے طور پر منائی جاتی ہے۔ پیغمبر اسلام (ص) نے فرمایا: عید فطر کی شب کو جوائز اور انعامات کی شب کہتے ہیں جب عید فطر کی شب پہنچتی ہے تو اللہ تعالی نیک اور صالح  عمل بجا لانے والوں کو بے حساب اجر و پاداش ادا کرتا ہے۔

News Code 1900399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =