پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا/ پاکستان میں کل عید فطر منائي جائے گی

پاکستان میں شوال 1441ھجری کا چاند نظر آگیا، پاکستان بھر میں کل 24 مئی بروز اتوار کو عید الفطر منائي جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شوال 1441ھجری کا چاند نظر آگیا، پاکستان بھر میں کل 24 مئی بروز اتوار کو عید الفطر منائي جائے گی۔

پاکستان کی  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کمیٹٰی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کمپلکس  میں ہوا۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران اور بحریہ کے ماہرین نے بھی شرکت کی اور تکنیکی معاونت کےلیے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔

مفتی منیب الرحمن نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں چاند دیکھنے کا امکان تھا وہاں سے شہادتیں موصول ہوئیں اور ان کا جائزہ لینے میں وقت لگا۔ کراچی کے علاوہ  لاہور ، اسلام آباد ، کوئٹہ  اور پشاور میں بھی زونل کمیٹیوں کے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوئے۔

News Code 1900395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =