سوڈان میں ٹریفک حادثے میں 59 افراد ہلاک

سوڈان میں کارگو بس گاڑیوں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں کارگو بس گاڑیوں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سوڈانی پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں کو لے کر جانے والی کارگو بس گاڑیوں کو لے کر جانے والے ٹرانسپورٹ ٹرک سے ٹکراگئی۔ تصادم کے بعد گاڑیوں میں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

News Code 1900394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =